اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر عارضی طور پر روک دی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:50

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد زیرزمین اور سطح پر دیوار کی تعمیر پر جاری کام عارضی طور پر روک دیا ہے۔عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا پروجیکٹ فنڈز کی قلت کے باعث روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی ماہرین نے منصوبے پرلاگت کا جو تخمینہ لگایا تھا وہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو وہاں پر خرچ ہو رہی ہے۔ اسرائیلی فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ فنڈز کی قلت کے بعد فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد دیوار کا ٹھیکہ دوبارہ کسی دوسری فرم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کم سے کم اخراجات پر ٹینڈر جاری کرے گی۔خیال رہے کہ اسرائیل نے چند ماہ قبل غزہ کی پٹی کے گردو پیش میں کئی میٹر گہرائی میں اور سطح زمین پر کئی سو کلو میٹر طویل کنکریٹ کی دیوار کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد غزہ کی پٹی سے سنہ 1948ئ کے مقبوضہ فلسطینی شہروں کے درمیان فلسطینی مزاحمت کاروں کی آمدورفت روکنا اور سرنگوں کو ختم کرانا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :