جواہرلال نہرویونیوسٹی کے طلباء ساتھی کی عدم بازیابی پر سراپا احتجاج ٬ ایڈمن بلاک کا محاصرہ ٬ وی سی محصور

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے ایڈمن بلاک کا محاصرہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم کی عدم بازیابی پر طلبائ سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے اشتعال میں آکر ایڈمن بلاک کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے وائس چانسلر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبائ ساتھی کے لاپتہ ہونے کے بعد شدید غم و غصے کے عالم میں ہی اور آج انہوں نے اس کی عدم بازیابی پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایڈمن بلاک کے گرد محاصرہ کر لیا ہے جس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ طلبا ئیونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ طالب علم کو فی الفور بازباب کرایا جائی

متعلقہ عنوان :