دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانا ہو گا: ملیحہ لودھی

مشرق وسطیٰ تشدد کی لہر پر عالمی برادری نے رد عمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہو گا٬ خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:28

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ مشرق وسطیٰ تشدد کی لہر پر عالمی برادری نے رد عمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر بحث میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سنگین صورتحال بھی المیوں کو جنم دے رہی ہے۔

دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانا ہو گا۔ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا فوری حل ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔ فلسطین پر سفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :