حلب پر قبضہ شامی خانہ جنگی ختم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہو گا: جان کیری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) امریکا نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سیاسی حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ شام میں سیاسی حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

باغیوں کے زیر قبضہ حلب پر قبضہ کرنے سے شام کی خانہ جنگی ختم کرنے کی کوششوں پر اثر پڑے گا۔ جان کیری نے کہا کہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر روس کے فضائی حملے غلطی تھی۔ روس اور شامی حکومت کی کارروائیوں سے لوگ انتہا پسندی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ امن معاہدہ ختم ہونے کے بعد روس اور شام حلب آزاد کرانے کے لیے مشترکہ فوجی آپریشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :