میانمار: کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک

کشتی میں تقریباً 250 افراد سوار تھے٬150 افراد کو زندہ بچا لیا گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:28

ساگاینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء)وسطی میانمار میں واقع دریا میں کشتی الٹنے سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

کشتی میانمار کے علاقے ساگاینگ کے چندوِن دریا میں الٹی۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ کشتی میں سوار تقریباً 150 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ کرینز کی مدد سے کشتی کے بڑے حصے کو بھی نکال لیا گیا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں تقریباً 250 افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچنے کا خدشہ ہی