سمندری طوفان ہائیما فلپائن کے ساحل سے ٹکرا گیا

کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں٬ متاثرہ علاقوں سے بجلی غائب ٬ تعلیمی ادارے بند٬ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:25

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) سمندری طوفان ہائیما فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا٬ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سمندری طوفان 140 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواوں اور موسلا دھار بارش کے ساتھ فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرایا٬ کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں٬ متاثرہ علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی٬ درجہ پانچ کے طوفان کی وارننگ پر متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے تھے۔اس کے علاوہ ماہی گیروں اور سمندری سفر پر پابندی ہے٬ متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئیں٬ طوفان ہائیما کو 2013 کے طوفان ہیان جیسا تباہ کن بتایا جارہا ہے٬ جس میں 6 ہزار افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :