سمندری طوفان ہائیما فلپائن کے ساحل سے ٹکرا گیا٬ہزاروں افرادمحفوظ مقام پر منتقل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:25

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا٬ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان 140 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواوں اور موسلا دھار بارش کے ساتھ فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرایا٬ کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں٬ متاثرہ علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی٬ درجہ پانچ کے طوفان کی وارننگ پر متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے تھے۔اس کے علاوہ ماہی گیروں اور سمندری سفر پر پابندی ہے٬ متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئیں٬ طوفان ہائیما کو 2013 کے طوفان ہے ان جیسا تباہ کن بتایا جارہا ہے٬ جس میں 6 ہزار افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :