جارجیا میں ہلیری کا سرکٹا مجسمہ نصب٬ مسلسل مصنوعی خون بہتارہا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:25

جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء)امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان آخری مباحثے سے پہلے دونوں امیدواروں کی تصاویر اور نام مختلف جگہوں پر نمایاں لکھے گئے ٬میڈیارپورٹس کے مطابقامریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان آخری مباحثے سے پہلے دونوں امیدواروں کی تصاویر اور نام مختلف جگہوں پر نمایاں لکھے گئے جبکہ ریاست جارجیا میں ایک لان پر ہلیری کلنٹن کا ایک سرکٹا مجسمہ بھی بنایا گیا جس میں ہلیری کلنٹن کے کٹے ہوئے سر سے مسلسل مصنوعی خون بہہ رہا تھا۔

(جاری ہے)

ہلیری کا کٹا ہوا سر ایک ڈھانچے کے ہاتھ میں ہے٬ اس مجسمے پر متعدد امریکیوں نے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے۔