کو آپریٹو بنک فصل ربیع کے لئے کاشتکاروں میں 2ارب 50 کروڑ روپے کے قرضوں کی تقسیم

قرضہ جات زرعی کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے ممبران میں آ سان شرائط پر تقسیم کئے جا رہے ہیں‘ ملک اقبال چنٹر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صو بائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پراونشل کو آپریٹو بنک فصل ربیع کے لئی 2 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے زرعی کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے آ سان شرائط پر تقسیم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ پر کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں جن کاشتکاروں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے کو تر جیح دی جا رہی ہے تاکہ وہ متا ثرہ رقبہ پر زیادہ سے زیادہ غذ ائی اجناس پیدا کر کے اپنے نقصان کی تلافی کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ کو آپریٹو بنک کی تمام شاخوں کو کمپیو ٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔صوبے کے تمام بنک افسرانو اہلکاران کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے ۔جس کی بنا پربنک تیز رفتار ترقی رفتار ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو ہے۔انہوں نے کہا کہ بنک کاشتکاروں کو زرعی آلات کی خریداری میں بھی قرضہ جات کی فراہمی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :