عرب اتحاد نے یمن میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

عرب اتحاد اس اعلان کی پابندی کرے گا تاہم فضائی ٬ بری اور بحری نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا٬بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:04

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ عرب اتحاد اس اعلان کی پابندی کرے گا تاہم فضائی ٬ بری اور بحری نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاکہ یمنی باغیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں اتحادی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا اور یمن کے مقامی وقت کے مطابق رات 12بچے پر جنگ بندی کا نفاذ کردیا گیا تھا۔

عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگلے تین دن تک یمن میں فضائی اور زمینی حملے بند رہیں گے۔ عرب اتحاد اس اعلان کی پابندی کرے گا تاہم فضائی ٬ بری اور بحری نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تاکہ یمنی باغیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے۔عرب اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے قبول کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے تین روزہ وفقے میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک خوراک اور ادویات کی فراہمی کویقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ البتہ فضائی٬ بحری اور بری تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ عرب اتحاد کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :