کانگو میں ٹڈی دل جمع کرنے پر فسادات٬20ہلاک

کانگو کے جنوب مشرقی علاقے کابالو میں پگمی اور بانتو قبائل کے درمیان ہوئیں٬حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 12:04

کابالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) افریقی ملک کانگو میں ٹڈی دل جمع کرنے کے جھگڑے سے شروع ہونے والے فسادات نے بیس جانیں لے لیں٬ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے جنوب مشرقی علاقے کابالو میں پگمی اور بانتو قبائل کے درمیان ہوئیں جن میں بیس افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق جھگڑا ٹڈی دل جمع کرنے کے معاملے پر شروع ہوا جو فسادات کی شکل اختیار کرگیا ۔ ٹڈی دًل شمالی کاٹنگا کے ٹانگا نیکا ریجن میں بنیادی خوراک کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔