غیرقانونی طریقے سے یونان جانے والے 5 پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے

پانچوں ڈی پورٹ پاکستانی بحرین سے آنے والی پروازجی ایف 770 پراسلام آباد پہنچے تھے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بغیر ویزا یونان جانے والے 8 پاکستانیوں کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بحرین سے آنے والی بین الاقوامی ایئرلائن کی پروازجی ایف 770 کے ذریعے 5 پاکستانیوں کو لایاگیا جو ویزا کے بغیر یونان جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

پانچوں افراد کو ایف آئی کے انسداد انسانی اسمگلنگ ونگ نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بے دخل کئے گئے پاکستانیوں کے نام عبدالکریم٬ مرزا آفتاب٬ حامد سعید٬ شہنازاورعرفان ہیں جن کا تعلق آزاد کشمیر٬ چکوال اور گجرات سے ہے۔ پانچوں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :