تمام سیاسی جماعتوں نے کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دی٬ پانامہ لیکس معاملے پر حکومت سنجیدہ نہیں ‘ حکمران باہر سے قرض لیکر لوٹ مار کرتے ہیں٬ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دی ہے پانامہ لیکس معاملے پر حکومت سنجیدہ نہیں ہے‘ حکمران باہر سے قرض لیکر لوٹ مار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ کے دروازے پر دستخط دی اور پانامہ لیکس کی تحقیقات میں حکومت سنجیدہ نہیں ۔

سپریم کورٹ پر عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ حکمران باہر سے قرضے لے کر لوٹ مار کرتے ہیں۔ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر شفاف کمیشن بنانا چاہئے تھا ہم نے تو حکومتی کمیشن کو مسترد کردیا تھا۔ حکومتی کمیشن 1956 کے ایکٹ کے مطابق تھا۔ (ن غ)