ڈی جے بٹ کو لاہور میں ڈاکووں نے لوٹ لیا٬ قیمتی موبائل فون چھین کر فرار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے جلسوں میں ساونڈ سسٹم فراہم کرکے شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کو لاہور میں ڈاکووں نے لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی جی بٹ مین بلیوارڈ گلبرگ سے گزر رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو ان سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈی جے بٹ کی درخواست پر تھانہ گلبرگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :