دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانا ہو گا٬پاکستان

مشرق وسطیٰ میں جاری بحران شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں٬ مشرق وسطیٰ تشدد کی لہر پر عالمی برادری نے رد عمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہو گا٬مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے٬ فلسطین پر سفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہاہے٬ شام کی سنگین صورتحال بھی المیوں کو جنم دے رہی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر بحث اظہار خیال

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:56

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں٬ مشرق وسطیٰ تشدد کی لہر پر عالمی برادری نے رد عمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہو گا٬مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے٬ فلسطین پر سفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہاہے٬ شام کی سنگین صورتحال بھی المیوں کو جنم دے رہی ہے۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر بحث اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سنگین صورتحال بھی المیوں کو جنم دے رہی ہے۔ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانا ہو گا۔ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا فوری حل ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔

فلسطین پر سفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ فلسطین پر سفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہاہے۔ شام کی سنگین صورتحال بھی المیوں کو جنم دیرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ مشکلات کا شکارہیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے ناسور پر فوری قابوپاناہوگا۔ مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا فوری حل ممکن نہیں۔