ڈی جے بٹ کو لاہور میں ڈاکوں‌نے لوٹ لیا ، موبائل فون چھین کر فرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:47

ڈی جے بٹ کو لاہور میں ڈاکوں‌نے لوٹ لیا ، موبائل فون چھین کر فرار

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اکتوبر 2016ء) : تحریک انصاف کے جلسوں سے مشہور ہونے اور اپنا ایک نام بنانے والے ڈی جے بٹ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی جےبٹ نے بتایا کہ وہ رات گئے گلبرگ مین بلیوارڈ کے علاقہ سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ان کو گھیرے میں لے لیا اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈی جے بٹ نے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کروادیا ہے جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :