غیرملکی مداخلت مشرق وسطی کے بحران میں شدت کا سبب ہے٬ ایران

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:52

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے عالمی برادری کی لاتعلقی اور غیرملکی مداخلت کو مشرق وسطی کے علاقے کے بحرانوں میں شدت آنے کا اہم ترین سبب قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عام اجلاس میں مشرق وسطی خاص طور پر فلسطین کے مسائل کے بارے میں کہا کہ لیبیا٬ شام اور یمن جیسے بحران مشرق وسطی میں غیرملکی مداخلت اور قبضے اور جارحیت کی پالیسی کا براہ راست نتیجہ ہیں۔

غلام علی خوشرو نے مشرق وسطی میں انجام دیے جانے والے جرائم اور مظالم سے عالمی برادری کی لاتعلقی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل بدستورعلاقے کے ملکوں میں بیگناہوں کا قتل ہوتا دیکھ رہی ہے لیکن تعجب کی بات ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :