سعودی ولی عہد کی زیر صدارت مختلف ممالک میں تعینات سعودی سفیروں کا اجلاس

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:56

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے دنیا کے مختلف ممالک میں تعنیات سعودی سفیروں کے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ محمد بن نائف نے سعودی سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ عالمی برادری کو یمن اور شام کے مسلئے پر سعودی عرب کے موقف سے آگاہ کریں اور عالمی برادری کی توجہ مسلہ فلسطین کی طرف مبذول کرائیں۔ اجلاس میں چین٬ ڈنمارک ٬ پرتگال ٬ انڈونشیاء اور سوڈان کے علاوہ دیگر ممالک میں تعینات سعودی سفیروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :