کویت سٹی : خفیہ پولیس نے کاروائی کے دوران پک اپ وین چرانے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:29

کویت سٹی : خفیہ پولیس نے کاروائی کے دوران پک اپ وین چرانے والے غیر ملکیوں ..

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : کویتی خفیہ پولیس فراوانیہ نے ایک کاروائی کے دوران دو شامی اور تین ہندوستانی شہریوں کے گروہ کو گرفتار کیاہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے الشوائیخ کے علاقے سے وین چرائی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وین چوری ہونے کے بعد خفیہ پولیس کے اہلکاروں نے پانچ دن تک اس وین کا سراغ لگانے کی کوشش کی چھٹے روز آخر کار خفیہ پولیس کو وین اور اسکو چرانے والوں کا سراغ مل ہی گیا۔ملزمان اس وین کو چرا کر ورکروں کو چھوڑنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔چوروں نے وین چرانے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں بھی کر لیں تھیں۔ خفیہ پولیس نے تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد ملزمان کو وین سمیت گرفتار کر لیا۔