شارجہ ، دبئی روڈ پر ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:29

شارجہ ، دبئی روڈ پر ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : جو افراد دبئی سے شارجہ جار ہے ہوں ان کے لیے کہیں کہیں ٹریفک جام کی صورت حال پیش آتی ہے ، مگر شارجہ سے دبئی آنے والوں کے لیے الاتحاد روڈ سے لیکر دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ تک انتہائی شدید رش رہنا معمول کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

شیخ زید روڈ المعربیہ سے صفہ پارک تک روڈ بند رہنا بھی روزانہ کا معمول ہے ۔ ان سڑکوں کے علاوہ راس الخیمہ سے دبئی کی طرف آنے والے روڈ بھی اکثر رش کی صورتحال پید ا ہو جاتی ہے ۔جبکہ ان سڑکوں کے علاوہ باقی سڑکوں پر رش کم دیکھنے میں آتا ہے ۔ اگر شیخ زید محمد بن زید روڈ سے آئیں تو کافی کم ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑے گا۔کسی حادثے کی صورت میں ان سڑکوں پر رش کی صورت انتہائی زیادہ ہو جاتی ہے ۔