2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے سے کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی جس میں فوج سے 'ثالثی' کا کردارادا کرنے کی درخواست کی جائے۔ یقین ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کو بند نہیں کروا سکے گی کیونکہ تاجر برداری اس فیصلے کی حمایت کے لیے تیار نہیں -مسلم لیگ نون
میاں محمد ندیم جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:15
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اکتوبر۔2016ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے سے کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی جس میں فوج سے 'ثالثی' کا کردارادا کرنے کی درخواست کی جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ 2014 والے دھرنے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے 'ثالثی' کی درخواست کی گئی تھی اور نہ ہی ایسا کرنے کی مستقبل میں نوبت آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ پہلے کی طرح حکومت تمام اقدامات کررہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کو بند نہیں کروا سکے گی کیونکہ وہاں کی تاجر برداری اس فیصلے کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ احتجاج کرنا تحریکِ انصاف کا آئینی حق ہے، لیکن دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی دارالحکومت کو بند کردیا جائے۔
لیگی رہنما نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے احتجاج کے مفاد میں عام شہریوں سے ان کا آئینی حق نہ چھینیں۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 2014 میں ہونے والے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کے دوران ان خبروں نے جنم لیا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے حکومتی اور احتجاجی جماعت کے درمیان مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔اگرچہ ا±س وقت خود وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران فوج سے مدد حاصل کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی، لیکن حکومت کو جھٹکا ا±س وقت لگا تھا جب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ درحقیقت حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے احتجاجی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے سہولت' فراہم کرنے کے لیے کہا تھا۔آئی ایس پی آئی کے اس بیان کے بعد حکومت کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آگے آئے اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے ذاتی سیاسی ایجنڈے کے لیے فوج کو استعمال کررہے ہیں۔تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرچکی ہے اور ایسے میں تمام نظریں حکومت کی طرف لگی ہیں کہ وہ اس بار کیا حکمتِ عملی اختیار کرے گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ایک روز قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات کے دوران کافی سخت انداز میں یہ واضح کرچکے ہیں کہ کوئی کنٹینر پر احتجاج کرے یا سڑک پر انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی واضح کرچکے ہیں کہ وہ پاناما لیکس کی تحقیقات تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم کا یہ جارحانہ رویہ ایک ایسے وقت میں دیکھنے میں آیا ہے جب تحریک انصاف پاناما لیکس کی آزادانہ تحقیقات اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ لے کر 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.