ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی٬ شنگھائی میں مندی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:27

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی جبکہ شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 161.47 پوائنٹس کی بہتری سے 23466.44 پوائنٹس ہو گیا جبکہ شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.09 فیصد یا 2.69 پوائنٹس کی کمی سے 3082.03 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تاہم شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.17 فیصد یا 3.55 پوائنٹس کے اضافے سے 2057.34 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔