برازیل آئندہ سال چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن اضافہ کرے گا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:26

سائو پائولو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) برازیل آئندہ سال چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن اضافہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں آئندہ سال گنے کی پیداوار 580 ملین ٹن سے 610 ملین ٹن کے درمیان رہنے کلا امکان ہے جبکہ رواں سال گنے کی پیداوار 597 ملین ٹن رہی تاہم چینی کی پیداوار میں آئندہ سال اضافے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو کہ رواں سیزن کی مجموعی پیداوار 34.1 ملین ٹن سے بڑھ کر 36.4 ملین ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شوگر ملز نے رواں سال اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور آئندہ سال زیادہ ایتھانول درآمد کریں گی جس سے چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔