بھارت کے اندر مودی کی پوزیشن کمزور ہو چکی ہے٬ میجر جنرل (ر) فاروق

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) فاروق نے کہا کہ بھارت کے اندر مودی کی پوزیشن کمزور ہو چکی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف سازشوں سے سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خارجہ پالیسیاں اور میڈیا کو آزما چکا ہے جس میںوہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت کے اندر بھی مودی کی پوزیشن کمزور ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا عا لمی طاقتیں بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے چھوڑ چکی ہیں اور پاکستان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ برطانوی چیف آف سٹاف کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام عالم کو یہ باور کرانا ضروری تھا کہ آپریشن ضرب عضب ضروری تھا جس میں پاکستانی حکومت٬ افواج ا ور عوام بہادری دکھاتے ہوئے سرخروہوٰئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی چیف نے میران شاہ کا دورہ کرکے حالات دیکھے اورکہا کہ پاک افواج نے جو کام کر دکھایا ہے وہ عام کام نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :