جمہوریہ چیک میں مشتبہ روسی ہیکر گرفتار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:23

پراگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جمہوریہ چیک میں ایک مشتبہ روسی ہیکر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق چیک پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روسی شہری کو دارالحکومت پراگ کے مرکز میں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم زیر حراست شخص کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ یہ چھاپہ کب مارا گیا تھا۔ پولیس کی حراست میں یہ شخص بے ہوش ہو گیا تھا٬ جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ یہ چیک پولیس اور امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی مشترکہ کارروائی تھی۔ بیان کے مطابق اس شخص کی امریکا حوالگی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :