نئی دہلی میں برڈ فلو پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر چڑیا گھر بند کر دیا گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:23

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں برڈ فلو پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر چڑیا گھر بند کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے مشہور اور بڑے چڑیا گھر کو برڈ فلو کی وجہ سے کچھ دنوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ چڑیا گھر کے کم از کم 9 نایاب پرندے گزشتہ ہفتے ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

بھارت کے نیشنل زوالوجیکل پارک کے نگران نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے پرندوں کا باقاعدہ پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور رپورٹوں سے پتہ چلا کہ نو میں سے دو پرندے یقینی طور پر متعدی مرض انفلوئنزا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انفلوئنزا کی موجودگی کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور چڑیا گھر کی عارضی بندش اِسی سلسلے کی کڑی ہے۔ نیشنل زولوجیکل پارک کے کیوریٹر یا نگران نے بتایا ہے کہ نئی دہلی کے چڑیا گھر کو اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :