شکار پور کے میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ صبح 8 بجے شروع

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) شکار پور کے میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے لئے لولینگ صبح 8 بجے شروع ہو گئی ٬پی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی کے لئے ڈھائی ہزار پولیس اور 650 رینجر اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پی ٹی وی کے مطابق شکار پور کے حلقہ پی ایس 11 کے کامیاب ہونے والے فنگشنل لیگ کے امتیاز شیخ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے خالی ہونے والی نشستپر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جمعرات کی صبح 8 بجے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35ہزار چار سو پینتیس ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 72 ہزار 940اور خواتین ووٹرز کی تعداد 62 ہزاز486 ہے۔ضمنی اتخابات کے لئے 105 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 76 کو حساس اور 29 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے لئے حلقہ بھر میں دفعہ144 لگاتے ہوئے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگاتے ہوئے سکیورٹی کے لئے ڈھائی ہزار پولیس اور 650 رینجر اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں پانچ امیدوار میدان میں اترے ہیں

متعلقہ عنوان :