دبئی:اب Nolکارڈ کا ریٹیل سٹورزپر بھی استعمال کیا جا سکتاہے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:10

دبئی:اب Nolکارڈ کا ریٹیل سٹورزپر بھی استعمال کیا جا سکتاہے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) :دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ اب نول( Nol )کارڈ کو عام ریٹل سٹورز پر بھی استعمال کیا جاسکتاہے ۔نول کا رڈ کو کسٹمرز کی آسانی کے لیے بنایا گیا تھا۔ اب تمام زوم سٹورز اور میٹرو سٹیشن کے ساتھ پیٹرول اسٹیشنوں پر استعمال کیا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

نول کارڈ میں مختلف سہولیات کو شامل کرنے کا مقصد ایک ہی کارڈ کو متعدد سہولیات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر نا تاکہ صارفین کو بار بار اور متعدد کارڈز رکھنے کی ضرورت محسوس نہ ہو۔

نول کارڈز میں تمام طرح کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔اب اس کارڈ کے ذریعے کم از کم 1000ریٹیل سٹورز جن کو مستقبل میں 10,000تک کر دیاجائے گا۔ اس نول کارڈ سے سلور کارڈ کی مدد سے 1000درہم تک خریداری کی جاسکتی ہے ۔ جبکہ گولڈ کارڈکے ذریعے 5,000درہم تک خریداری کی جاسکتی ہے ۔