ابوظہبی: ڈائپر بدلنے کے معاملے پر والد نے غصے میں آکر ایک سالہ بچے کو زمین پر دے مارا ، بچہ جاں بحق

جمعرات 20 اکتوبر 2016 10:10

ابوظہبی: ڈائپر بدلنے کے معاملے پر والد نے غصے میں آکر ایک سالہ بچے کو ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : ابو ظہبی کی کریمنل کو رٹ نے ایک امارتی شہری کو اپنے ایک سالہ بچے کو جان سے مارنے پر فرد جرم عائدکر دی ہے ۔ تفصیلات کے بچے کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے بچے کا ڈائپر تبدیل کررہی تھی ۔ اس کا شوہر کمرے میں آیاتو اس نے بچے کو پکڑانے کے لیے کہا مگر والدہ نے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

جس پر بچے کے والد نے اس سے بچہ لیا مگر والدہ کی ضد پر اس نے بجائے اس کو واپس پکڑانے کے بچے کو سر کے بل ہی زمین پر دے مارا ۔

جس سے بچے کی موت واقعہ ہو گئی ۔ والدہ یہ سانحہ دیکھتے ہی سکتے میں آگئی ۔ کچھ دیر بعد ہوش سنبھالنے پر وہ ہسپتال لے گئی جہاں پر بچے کو مردہ قرار دے دیاگیا۔ بچے کی والدہ کا کہناہے کہ بچے کے زمین پر گرتے دیکھنے کے بعد وہ تو سکتے میں آگئی ۔ بچے کی آیا نے اسے ہوش دلائی ۔ جس کے بعد وہ اپنے بچے کو ہسپتال لے گئی لیکن ہسپتال میں اس کی مقت واقع ہو گئی ۔ عدالت نے مقدمے کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لیئے موخر کر دی ہے ۔