نائیجیریا کی بوکو حرام کے خلاف فوجی کارروائی٬ 13 فوجی زخمی٬ متعدد لاپتہ ہو گئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:19

ابوجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) نائیجیریا کے صوبے بورنو میں فوج اور بوکو حرام کے خدت شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے ترجمان ثانی عثمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج اور بوکو حرام گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 13 فوجی زخمی ہوئے ہیں اور کچھ لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بوکو حرام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ نائیجیریا کے 20 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے 2009ء سے نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے شروع کئے جبکہ چاڈ٬ کیمرون اور نائیجیریا نے 2015ء میں بوکو حرام کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی شروع کی جس میں اب تک دہشت گرد گروہ کے بہت سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔