بحرین: ہمسائے سے لڑائی جھگڑاکرنے والے شہری کو چار سال قید کی سزا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 09:39

بحرین: ہمسائے سے لڑائی جھگڑاکرنے والے شہری کو چار سال قید کی سزا

بحرین:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : بحرین کریمنل کورٹ نے ایک شہری کواپنے ہمسائے کے ساتھ جھگڑا کرنے اور شدید زخمی کرنے پر چار سال قید کی سزا دی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے شہری کی ناک کی ہڈی ٹوٹی اور پھیپڑوں پر بھی زخم آئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاتھا کہ شہری کے سر پر ، دائیں بازو ، اور چھاتی پربھی شدید چوٹ آئی تھی ۔ ملزم نے نے صرف معمولی بات پر جھگڑا شروع کیاتھا ۔ جس کے بعد تعیش میں آکر انتہائی قدم اٹھایا ۔ ہمسائے کا کہناہے کہ وہ ملزم کو کسی بھی قیمت پر معاف نہیں کریگا۔کیونکہ اس کی وجہ سے اسے معذوری کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ۔