جنوبی کوریا نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی

بدھ 19 اکتوبر 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) جنوبی کوریا نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کردی ہے ۔میڈیار پورٹس کے مطابق پاکستان میں متعین جنوبی کوریا کے سفیر سوڈونگ گو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بان کی مون کے بیان کی تائید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں٬ مسائل کا پرامن حل ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں شمولیت کے لئے چین سے بات چیت جاری ہے۔۔