مظفرآباد میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائیگی کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء)مظفرآباد میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائیگی کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آفس مظفرآباد میں قائم شعبہ ڈرائیونگ لائسنس میں ڈرائیونگ کے عمل کو صاف وشفاف بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہے نئے کمپیوٹرائزڈ لائسنس میں فنگر پرنٹس کے علاوہ جملہ ڈیٹا مرتب کر کے لائسنس جاری کیا جائے گا۔عوامی حلقوں نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی مظفرآباد کو مبارکباد پیش کی ہے۔