مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیز فائر لائن کو کراس کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے‘راجہ سجید‘باسط بٹ

ْ 24نومبرکے پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے ضلع مظفرآباد کے کارکنان ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گے کشمیری بھارتی تسلط کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے‘ مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا خطہ میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء راجہ سجیدخان اور باسط بٹ نے کہا ہے کہ صدر سردار عتیق احمد خان نے 24نومبر کو سیز فائر لائن کو کراس کرنے کی کال دیکر کشمیری قیادت اور ریاستی نمائندگی کرنے کا ثبوت دیا۔۔انہوں نے کہا کہ صدرجماعت کی کال پر مسلم کانفرنس کے کارکن بھرپور انداز میں حصہ لینگے۔

مقبوضہ وادی میں نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ بھارتی بربریت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کرسکتی‘ مظلوم کشمیری عوام بھارتی سنگینیوں کے سائے تلے پاکستان زندہ باد اور آزادی کے حق میں نعرے لگا کر دنیا پر واضح کر چکے ہیں کہ کشمیری بھارتی تسلط کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا خطہ میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیز فائر لائن کو کراس کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے چونکہ اس وقت بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری جو قربانیاں دے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ 24نومبر کو بڑی تعداد میں کشمیری سیز فائر لائن کی طرف روانہ ہونگے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ آزادی کی جنگ ہے۔جس کے لیے 70سال پہلے کشمیریوں نے قربانیاں شروع کی تھیں جو آج لاکھوں کی تعداد میں ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 24نومبرکے پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے ضلع مظفرآباد کے کارکنان ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں اور اس کال کو کامیاب کریں