لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی ‘عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار لائق ستائش ہے ہائی کورٹ میں ججز کی آسامیوں کو جلدہی پر کر لیا جائیگا اور تعیناتیاں خالصتا اہلیت ٬صلاحیت اور میرٹ پر کی جائیگی

آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس غلام مصطفیٰ مغل کی وکلا کے ایک وفد سے گفتگو

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:16

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار لائق ستائش ہے ہائی کورٹ میں ججز کی آسامیوں کو جلدہی پر کر لیا جائیگا اور تعیناتیاں خالصتا اہلیت ٬صلاحیت اور میرٹ پر کی جائیگی جبکہ میرپور اور کوٹلی کے اضلاع میں بھی ہائی کورٹ کے مستقل ججز بٹھائے جائینگے تاکہ ان علاقوں میں بھی مقدمات کی تیزی سے سماعت ہو سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میرپور کے صدر ذوالفقار احمد راجہ ایڈووکیٹ و کوٹلی بار کے صدر خواجہ افتخار حسین بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وکلا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری تحسین احمد ایڈووکیٹ ٬مزا واجد حسین سابق جسٹس یونس طاہر ایڈووکیٹ ٬سابق صدور بار چوہدری کامران طارق ایڈووکیٹ ٬محمد یونس آڑوی ایڈووکیٹ بھی شامل تھے ۔

اس موقع پر ذوالفقار احمد راجہ ایڈووکیٹ نے میرپور میں ایک مزید سول جج کی تعیناتی اور ادارہ ترقیات میرپور کے مقدمات کی سماعت کے لیے بنائے گئے ایلیٹ ٹربیونل کو مقدمات کی سماعت میں ایم ڈی اے ایکٹ میں بعض قانونی پچیگیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایم ڈی ایکٹ میں مناسب ترامیم کی تجویز پیش کی اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میرپور اور کوٹلی کے اضلاع میں بہت جلد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مزید عدالت قائم کی جائیگی جبکہ میرپور میں مزید سول جج کی عدالت بھی قائم کی جائیگی ڈسٹرکٹ بار کوٹلی کے صدر خواجہ افتخار حسین بٹ نے ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کے سلسلے میں کوٹلی کی نمائندگی کا بھی مطالبہ کیا وکلاء نے آزادکشمیر میں پر امن صاف و شفاف اور آزدانہ و منصفانہ انتخابات کرانے پر چیف جسٹس جو چیف الیکشن کمشنر بھی ہیں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :