میرپورمیں آزادجموںوکشمیرکا69 واں یوم تاسیس جوش وجذبے ٬ملی بیداری کیساتھ منایاجائیگا٬ڈپٹی کمشنرانصریعقوب

بدھ 19 اکتوبر 2016 17:57

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء)ڈپٹی کمشنرمیرپورانصریعقوب نے کہاہے کہ ضلع میرپورمیں آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرکا69 واں یوم تاسیس 24 اکتوبرکو پورے جوش وجذبے اور ملی بیداری کے ساتھ منایاجائے گا۔

(جاری ہے)

یوم تاسیس کے موقع پرضلع میرپورمیں مرکزی تقریب پرچم کشائی کی ہوگی جس میں تمام سیاسی وسماجی ٬ مذہبی جماعتوں ٬ سرکاری ملازمین کی جملہ جریدہ وغیرجریدہ تنظیمیں٬ انجمن تاجراں٬ چیمبرآف کامرس٬ وکلاء٬ صحافیوں سمیت سکولوں اورکالجوں کے اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی شرکت کریں گے۔

یوم تاسیس کے موقع پرمختلف ادارے اس دن کے حوالے سے مختلف تقریبات کاانعقاد کریں گے جبکہ سکولوں اورکالجوں میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انھوں نے جملہ ضلعی سربراہان محکمہ جات سے کہاکہ وہ آزادکشمیرکے یوم تاسیس کوبھرپورجوش وجذبہ اورملی بیداری کے ساتھ منانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں۔