پی ٹی وی لاہور سنٹر پر مختلف پروگرامز کی پروڈکشنز شروع ہو گئی

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:55

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) پی ٹی وی لاہور سنٹر پر مختلف پروگرامز کی پروڈکشنز شروع ہو گئی جبکہ مزید نئے ڈرامے اورپروگرامز کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔ اس وقت پی ٹی وی لاہور سے ڈرامہ سیریز ’’نوٹنکی فیملی‘‘ ریما شو اور سٹیج شو کھوئے ہوئوں کی جستجو کی ریکارڈنگز جاری ہے اور یہ پروگرامز آن ایئر ہیں۔

اس کے علاوہ نئے ڈرامہ سیریل ’’نمک‘‘ پر کام ہو رہا ہے جسے پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک ڈائریکٹ کرینگے۔

(جاری ہے)

دو مزید نئے ڈرامہ سیریلز پروڈیوسر شوکت چنگیزی اور سجاد بخاری کو الاٹ کئے گئے ہیںجن کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان کے علاوہ ایک ڈرامہ سیریل پر پروڈیوسر آغا قیصر عباس تیاری کر رہے ہیں۔ پی ٹی وی کی باہر سے پروگرامز خریدنے کی پالیسی میں سختی کے بعد اب پی ٹی وی کی ذاتی پروڈکشنز کو سراہا جارہا ہے جس سے پروڈیوسرز اور فنکاروں کے اندر کام کرنے کی جستجو میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی وی لاہور کے علاوہ دیگر سنٹرز پر بھی مقامی پروڈکشن کو فروغ دینے کیلئے منصوبہ بندی کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :