سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کل ہوگی

سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 19 اکتوبر 2016 16:31

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اکتوبر2016ء) :سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کل20اکتوبرکو ہوگی،وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامالیکس ایشوپروزیراعظم محمدنوازشریف اور انکی اہلیہ کلثوم نوازکے اثاثوں کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہیں۔پانامالیکس کیس پر فریقین کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کل ہوگی۔