مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل٬اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے٬اوآئی سی کا مطالبہ

بھارت توجہ ہٹانے کیلئے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے٬پاکستانی عوام ہر قیمت پر ملکی خود مختاری اور علاقائی کی حفاظت کیلئے تیار ہیں٬سردارایاز صادق اوآئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزی فلم دکھائی گئی رکن ممالک کی بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت٬ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا اعادہ کیاہے ٬دفترخارجہ

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:40

انقرہ/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) او آئی سی پارلیمانی فورم نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے ٬کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مستقبل کے فیصلے کا حق اور مقبوضہ وادی میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو اجاگرکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلیے پورے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے٬ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن استعمال کی جا رہی ہے٬بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے٬ پاکستانی عوام ہر قیمت پر ملکی خود مختاری اور علاقائی کی حفاظت کیلیے تیار ہیں٬ادھر دفتر خارجہ نے کہاہے کہ انقرہ میں ہونیو الے او آئی سی پارلیمانی فورم کے اعلامیے میں رکن ملکوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے او آئی سی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو اجاگر کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلیے پورے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن استعمال کی جا رہی ہے٬بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے٬ پاکستانی عوام ہر قیمت پر ملکی خود مختاری اور علاقائی کی حفاظت کیلیے تیار ہیں۔

ادھر دفتر خارجہ کے مطابق انقرہ میں ہونیو الے او آئی سی پارلیمانی فورم کے اعلامیے میں رکن ملکوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا اعادہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزی فلم دکھائی گئی٬ جس میں بھارتی گولیوں کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں سمیت اجتماعی قبروں کی دریافت کو بھی دکھایا گیا۔