کرن جوہر کی مایہ ناز فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی کاسٹ کے باعث فلم سے مداحوں کو خوب امیدیں وابستہ بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ کاجول کوبھی فلم کا حصہ بننا تھا لیکن وہ فلم کی کاسٹ میں شامل نہ ہوسکیں

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:24

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کی مایہ ناز فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کی کاسٹ کے باعث فلم سے مداحوں کو خوب امیدیں وابستہ ہوگئیں ہیں جب کہ فلم کی ریلیز کے راستے میں آنے والی تمام مسائل نے بھی اس فلم کے لیے مزید تجسس بڑھا دیا ہے تاہم بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ کاجول کوبھی فلم کا حصہ بننا تھا لیکن وہ فلم کی کاسٹ میں شامل نہ ہوسکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ میں اداکاررنیبر کپور٬ شا ہ رخ خان جب کہ اداکارہ انوشکا شرما٬ ایشوریا رائے٬ عالیہ بھٹ توشامل ہیں لیکن فلم پروڈیوسر کرن جوہر کی بہترین دوست اورمایہ ناز اداکارہ کاجول کو اس فلم میں ایک چھوٹا سا کرداراداکا کر نا تھا جو اب وہ نہیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سے جب فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام نہ کرنے کا بہت افسوس ہے لیکن میں اس حوالے کچھ بھی کہنا نہیں چاہتی ہوں۔

دوسری جانب کاجول کے شوہر اوراداکار اجے دیوگن کی فلم ‘‘شیوے’’ اور ‘‘اے دل ہے مشکل’’ دونوں ہی دیوالی کے موقع پرریلیزہورہی ہیں٬ جس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ کاجول کے فلم کا حصہ نہ بننے کی وجہ شاید اپنے شوہرکی فلم ‘‘شوے’’ کو زیادہ سپورٹ کرنا ہے کیونکہ دونوں ہی فلم کا دیوالی کے موقع پرتصادم ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :