اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں تاریخی حقائق کو مسخ کر دیا گیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:17

اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘میں قائد اعظم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں تاریخی حقائق کو مسخ کر دیا گیا جس پر سنسر بورڈ نے سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم میں اداکارہ مہوش حیات ایک پارسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ایک سین میں جب فہد مصطفی سوال کرتا ہے کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی تو مہوش حیات جواب دیتی ہے کہ میں پارسی ہوں جس پر ہیرو کہتا ہے قائد اعظم نے بھی تو ایک پارسی لڑکی سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1918میں ایک پارسی لڑکی رتن بائی سے شادی کی تھی جنہوں نے شادی سے پہلے ہی اسلام قبول کر لیا تھا اور ان کا نام مریم جناح رکھا گیا تھا۔اس حقیقت کے باوجود فلم میں تاثر دیا گیا ہے قائد اعظم نے ایک پارسی خاتون سے شادی کی تھی جس سے نہ صرف فلمی حلقوں میں بھونچال مچ گیا بلکہ سنسر بور ڈ نے بھی معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :