سب ڈویژن عباسپورمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینامشکل کر دیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:12

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) سب ڈویژن عباسپورمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینامشکل بنادیامحکمہ برقیات کیساتھ انجمن تاجران سمیت دیگرسماجی تنظیموں نے یہ فیصلہ کیاتھا کہ بجلی میں لوڈشیڈنگ کم کی جائے گی تاہم محکمہ برقیات اس پرقائم دائم نہ رہ سکا اوربجلی کی لوڈشیڈنگ بیس سے بائیس گھنٹے جاری جس سے درزی ویلڈرگیس سمیت دیگر کاروباری حضرات کومشکلات کاسامنااورلاکھوں روپے کانقصان سیکڑوں لوگ بے روزگارمحکمہ برقیات خاموش تماشائی وزیراعظم آزادکشمیر وزیربرقیات ایکسین برقیات سے حلقہ نمبراعباسپورکے عوام پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ عباسپورمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرکے عوام کی مشکلات کاازالہ کیاجائے عباسپورمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے تاکہ عوامی مشکلات کاازالہ ہوسکے بصورت عوام علاقہ اس ظلم وناانصافی کیخلاف سخت احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :