لاری اڈہ کوٹلی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی کی حکمت عملی قابل ستائش ہے‘ بلدیہ کوٹلی کے ساتھ ہم بھرپور تعاون کرینگے‘لاری اڈہ شہر کا چہرہ ہوتا ہے ٬ کوٹلی کے لوگ بھی اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے میں ’’حصہ دار‘‘بنیں

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر راجہ محمودشاہد کی بات چیت

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء)سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر راجہ محمودشاہد نے کہا ہے کہ لاری اڈہ کوٹلی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی کی حکمت عملی قابل ستائش ہے٬ بلدیہ کوٹلی کے ساتھ ہم بھرپور تعاون کرینگے۔لاری اڈہ شہر کا چہرہ ہوتا ہے ٬ کوٹلی کے لوگ بھی اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے میں ’’حصہ دار‘‘بنیں۔

حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے٬ ہم بھی اپنی ڈیوٹی سے واقف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کارپوریشن کوٹلی کے آفس میں ایڈمنسٹریٹر سردار عقیل محمود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی سردار ساجد محمود اور ایوان صحافت کوٹلی کے صدر زاہد آصف سلطان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمود شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وچیف آفیسر بلدیہ کوٹلی کے ہمراہ شہر کے لاری اڈہ کا دورہ کیا جہاں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی نے بتایا ہے کہ وہ لاری اڈہ کی تعمیر کے حوالے سے منصوبہ بندی کر چکے ہیں ٬ نقشہ تیار ہے اور جلد ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔محمودشاہد کا کہنا تھا کہ میں نے لاری اڈہ کوٹلی کی تعمیر کے لیے تیار کیا گیا نیا نقشہ دیکھا ہے اور یہ بات اطمینان بخش ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی سردار عقیل محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیٹ پر بیٹھتے ہی شہر کے اہم مسائل کے حل کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ۔

ہمیں اُمید ہے کہ بلدیہ کوٹلی کے حکام جلد از جلد لاری اڈہ کوٹلی کی تعمیر جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کرلیںگے ٬ہم بھی ایڈمنسٹریٹر اور ان کی ٹیم کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کو جہاں بھی ہماری ضرورت پڑے گی ہمیں وہاں حاضر پائیں گے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی سردار عقیل محمود نے پرائیویٹ گاڑیوں جو ٹیکسی کے طور پر استعمال کی جارہی کو قانونی حیثیت دینے کی بات کی جس پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہماری نظر میں ہے اور جلد ہی اس کا کوئی نہ کوئی حل نکال لیا جائے گا۔ راجہ محمود شاہد کا کہنا تھا کہ اب دور بدل چکا ہے ٬ نئی سڑکوں پر پرانی گاڑیاں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے ۔