سیاسی پارٹیوں میں انتخابی عمل سے جمہوری سوچ کو تقویت ملتی ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کا بلا مقابلہ دوسری بار مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہوا نیک شگون ہے

آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکرشاہ غلام قادر کی بات چیت

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکرشاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں میں انتخابی عمل سے جمہوری سوچ کو تقویت ملتی ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا بلا مقابلہ دوسری بار مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہوا نیک شگون ہے اس سے جمہوری عمل کو تقویت ملی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتخابی عمل میں میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر ٬سردار سکندر حیات خان٬ سر تاج عزیز ٬جنگیز مری ٬امداد چانڈیو ٬ سر انجام کو سینئر نائب صدور اور راجہ ظفر الحق کو بلا مقابلہ مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین منتخب ہونے پر اپنی اور کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا ہے کہ جمہوری نظام کی کامیابی کیساتھ کشمیری عوام کے حق آزادی کے حصول کیلئے قائدین بھرپور جدوجہد کریں گے تاکہ کشمیری عوام کی مشکلات کم ہو کر اُنہیں آزادی کا حق مل سکے۔