ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل قاضی ارشد ندیم نے اپنی جائے تعیناتی ضلع کونسل کا چارج سنبھال

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل قاضی ارشد ندیم نے اپنی جائے تعیناتی ضلع کونسل کا چارج سنبھال لیا ۔سیاسی وسماجی رہنمائوں انجمن تاجراں ٬وکلاء ٬صحافیوں ٬ملازمین ضلع کونسل ٬ملازمین بلدیہ کی کثیر تعداد میں ایڈمنسٹریٹر قاضی ارشد ندیم کو مبارکباد اور نیک تمنائوں خواہشات کا اظہار ۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ ٬ممبر پریس فائونڈیشن عامر شہزاد چوہان ٬چیف آفیسر چوہدری خامد حسین ٬چیف آفیسر راجہ محمد رفیق ٬ن لیگ کے رہنمائوں معروف میر ٬سینئر صحافی چوہدری عبدالرزاق نیازی نے قاضی ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی قاضی ارشد ندیم نے سیاسی و سماجی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا ہے انشاء اللہ میرٹ کی بنیاد پر کام کرونگا ہر جائز کام کے لیے میرے دفتر کے دروازے دفتری اوقات کے مطابق کھلے رہیں گے ہر جائز شکایت کا ازالہ ہوگامیرپور کے لوگ بڑے پیار محبت والے لوگ ہیں دوران سروس تین بار میرپور تعیناتی ہوئی لیکن میرپور کے لوگ میرٹ اورانصاف پسند ہیں لہذا میرے آفس میں آے ہوئے جن لوگوں نے مجھے مبارکباد دی میں تمام شرکاء کا مشکور ہوں لہذا میں عام و خاص کا ایڈمنسٹریٹر ہون انشاء اللہ جو میرے اختیار میں ہوگا وہ کام ہر صورت میں ہو گا۔