ملازمت سے برطرف پولیس اہلکاروں کو فوری بحال کیا جائے٬ شیخ عقیل الرحمن

حکومت ملازمین کا معاشی قتل کرنے سے گریز کرے٬8٬9سال خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں ہے٬ نائب امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ ملازمت سے برطرف پولیس اہلکاروں کو فوری بحال کیا جائے۔حکومت ملازمین کا معاشی قتل کرنے سے گریز کرے۔مذکورہ ملازمین نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ ریاست کو دیا ہے۔8٬اور9سالوں سے خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملازمت سے برطرف پولیس ملازمین کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی ۔ان کے ہمراہ ضلعی امیر قاضی شاہد حمید٬غلام رسول ماگرے اور دیگر تھے۔انہوں نے برطرف پولیس اہلکاروں سے اظہار یکجہتی بھی کی اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کو اپنی ملازمت پر بحال کرے۔اس طرح کے اقدامات کسی بھی صورت مناسب نہیں ہے۔حکومت اس سے گریز کرے۔

متعلقہ عنوان :