بھارت نے کشمیر میں ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ٬عظم انقلابی

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں محاذ آزادی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جس جارحانہ انداز میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں اٴْس سے یہی بات اخذ کی جاسکتی ہے کہ وہ اعلیٰ ظرفی سے عاری ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد اعظم انقلابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی سارک٬ آسیان اوربرکس فورموں کو اپنے استعماری اور فسطائی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کوبھارت کے اٴْن 50کروڑعوام کے بہتر مستقبل سے کوئی دلچسپی نہیں جو خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 69سال سے بھارتی حکمرانوں نے کشمیر میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑدیے اور 6 لاکھ کشمیریوں کو شہید کردیا۔اعظم انقلابی نے پاکستان کے دانشوروں سے اپیل کی کہ کشمیر میں جاری بھارتی جبرواستبداد اور ظلم وستم سے مغربی اور مشرقی ممالک کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :