کارکنوں نے محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور وژن کو ووٹ دیکر صدر جماعت منتخب کیا ٬ سردار میر اکبر خان

مسلم لیگ کے عہدیداران کا انتخاب جمہوری نظام کے استحکام اور تسلسل کی علامت ہے تازہ ترین مینڈیٹ کی حامل قیادت ملک و قوم کی خدمت منظم انداز ٬مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کریگی٬ وزیر جنگلات آزاد کشمیر

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکبادی ہے ۔ ترجمان کے مطابق وزیر جنگلات سردار میراکبرخان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکبادی ہے اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور وژن کو ووٹ دے کر صدر جماعت منتخب کیا ہے ۔

اس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ وہ کارکنوں کی توقعات پر پورا اترتے ہیں اور آئند ہ بھی اتریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے عہدیداران کا انتخاب جمہوری نظام کے استحکام اور تسلسل کی علامت ہے ۔ وقت اور حالات کے عین مطابق الیکشن منعقد ہوئے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی تازہ ترین مینڈیٹ کی حامل قیادت ملک و قوم کی خدمت منظم انداز میں کرے گی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران مسلم لیگ(ن) کے منشور اور دستور کے مطابق پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت کی حیثیت سے ان کی بھرپور نمائندگی اور ترجمانی کرے گی ۔ انھوں نے میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :