کشمیریوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے ‘کشمیریوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا ‘بھارتی درندے ہوش کے ناخن لیں ‘ آئے روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کریں بھارتی درندوں کا عالمی برادری نوٹس لیں

سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میرپور راجہ ظفر معروف کی مسلم کانفرنسی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:28

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) کشمیریوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے کشمیریوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا بھارتی درندے ہوش کے ناخن لیں اور آئے روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کریں بھارتی درندوں کا عالمی برادری نوٹس لیں اور حکومت پاکستان اپنی پالیسی واضح کریں پاک آرمی کی خدمات قابل تحسین ہیں صد ر جماعت سردار عتیق احمد خان کی کال پر ہمہ وقت تیار ہیں مسلم کانفرنس نے ہر فورم پر کشمیریوں کی نمائندگی کی ہے مسلم کانفرنس ریاستی تخشص کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میرپور راجہ ظفر معروف نے اپنی رہاش گاہ پر مسلم کانفرنسی عہیدران اور کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت کا جبر اور ظلم کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتا کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی کشمیری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو بھارتی مظالم سہہ کر کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی سامراج سے ٹکرانے والے قوم کے ہیرو ہیں انھوں نے کہا کہ کھڑی شریف کی عوام پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دوں گا حلقہ کی عوام میرا قیمتی سرمایہ ہیں اللہ کے فضل و کرم سے میری عوامی خدمات ہر وقت حاضر ہیں مسلم کانفرنس ایک عوامی اور کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ظلم کے خلاف جہاد کیا ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے میرے لیے تمام برادریوں کے لوگ قابل احترام ہیں تکمیل پاکستان اور مسلم کانفرنس کے استحکام کیلے ہر قربانی دینے کو تیار ہیںتاریخ ثابت کریگی کہ پوری قوم ثابت کریگی کہ قومی ریاستی پرچم تلے متحد ہو کر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں مقبوضہ میں کشمیریوں پر ظلم کا عالمی برادری نوٹس لیں اور حکومت پاکستان اپنی پایسی واضح کرئے اس موقع پر راجہ جہانگیر٬ راجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ٬ منور اقبال ٬ مرزا منیر٬ مرزا اشتیاق٬چوہدری محمد بوٹا٬ محمد حنیف٬ حاجی لطیف٬ راجہ جاوید٬ ملک آزاد٬ سمیت دیگر سیکٹروںافراد موجود تھے

متعلقہ عنوان :