تھیٹر سے فنکار کو بہت کچھ سیکھنا کا موقع ملتا ہے ٬ نوجوان ٹیلنٹ کو سینئرز سے رہنمائی لینی چاہیے ‘ ایوب کھوسو

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:09

تھیٹر سے فنکار کو بہت کچھ سیکھنا کا موقع ملتا ہے ٬ نوجوان ٹیلنٹ کو سینئرز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) نامور اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ تھیٹر سے فنکار کو بہت کچھ سیکھنا کا موقع ملتا ہے ٬ نوجوان ٹیلنٹ کو اپنے سینئرز سے رہنمائی لینی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گو کہ میری شناخت کوئٹہ ٹیلی ویژن کے ڈرامے ہیں لیکن مجھے تمام شہروں میں کام کرکے عزت ملی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کی بہت سی ڈرامہ سیریلیز میں میں نے کام کیا بہت اچھے کردار ادا کرنے کا موقع ملا ٬کراچی میں مجھے بہت زیادہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔

سب ہی بہت اچھے دوست ہیں ان سب کے ساتھ کام کرتا رہا ہوں۔ ایوب کھوسو نے کہا کہ کراچی میں فلموں کے بننے سے فلم انڈسٹری کو ایک نیا جنم ملا ہے اچھی فلم بن رہی ہیں مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی۔